Thursday, July 30, 2020

مولانا فضل الرحمان نیب کے ریڈار پر، صاحبزادے بھائی اور اہلیہ سمیت اہلخانہ کی جائیداد کی تفصیلات طلب*

**
*رپورٹ : ملک طارق*

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے بعد سربراہ جمعیت علماء اسلام بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب پشاور نے ڈی سی پشاور سے مولانا فضل الرحمان ان کے صاحبزادے بھائی او  راہلیہ سمیت اہلخانہ کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے بعد نیب مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی سرگرم ہوگیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی امیر جمعیت علماء  اسلام  خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاء  الرحمان، اور مولانا لطف الرحمان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

  نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور ان  کے اہلخانہ کے خلاف نامعلوم درخواست پر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only