پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا حقائق کےخلاف بیان جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا 5 جون کا بیان مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشتگردی کا شکار رہا ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں اورقانوں نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جان کی قربانی دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی قربانیوں اور شراکت کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ سینئر بھارتی عہدیداروں اور مبصرین نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کو فخریہ انداز میں پیش کیا ہے۔
https://youtu.be/67qTHwrcgbE
Post a Comment