30 مئی سے 4 جون کے دوران پری مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا پہلا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ھے
تفصیل کے مطابق 28 مئی بروز جمعرات سے پری مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ کم شدت کے ساتھ بالائی پنجاب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں سے شروع ہو گا
جو کہ 29 مئی بروز جمعہ سے شدت پکڑے گا اور 4 جون تک پنجاب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں شدید آندھی کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا
اس دوران بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے
Post a Comment