نیپال نے حالیہ دنوں میں بھارت سے احتجاج کرتے ہوئےکچھ ایسے علاقے چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے جن پر نیپال کے مطابق بھارت کا ناجائز قبضہ ہے
چین کا موقف
چین نے اس صورتحال میں ماؤنٹ ایورسٹ نامی معروف چوٹی اور ملحقہ علاقوں کو چین کا حصہ قرار دیے دیا ہے
بھارتی فوج کا موقف
پندرہ مئی کو دفاع کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ
ہمیں یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ وہ (نیپالی) احتجاج آخر کر کس بات پر رہے ہیں ان کے احتجاج اور مطالبات کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے وہ صرف کسی تیسرے ملک (چین) کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں
*متوقع رد عمل*
بہت کم لوگوں کو علم ہو گا کہ بھارتی آرمی میں سات رجمنٹ فوج یعنی کہ تیس سے چالیس بٹالین فوج جو کہ گورکھا فوجیوں پر مشتمل ہے اور براہ راست بھارتی آرمی چیف کے ماتحت کام کرتی ہے یہ فوج نیپالی فوجیوں پر مشتمل ہوتی ہے
بھارتی فوج کے سربراہ کی طرف سے اس بیان نے پہلے سے ہی بے چین گورکھا لینڈ کے لیے سرگرم عمل گورکھوں، نیپالی قومیت والے گورکھا سپاہیوں اور خود نیپال مین ایک بے چینی پیدا کر دی ہے اور اس بات کے واضع امکانات ہیں کہ بھارتی افواج کے اندر ایک اضطراب پیدا ہو گا
Post a Comment